Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاہور میں سی ٹی ڈی تھانے پرخودکش حملےکی کوشش ناکام،دہشتگردہلاک

لاہور میں سی ٹی ڈی تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی...
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020 03:34pm

لاہور میں سی ٹی ڈی تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی،تھانے میں داخل ہونے والا دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ حملہ آور کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ قبضے میں لے لئے گئے۔

لاہور کے علاقے برکی روڈ پر واقعہ تھانہ سی ٹی ڈی دہشتگردی سے بچ گیا،سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خود کش حملہ آور تھانہ سی ٹی ڈی میں داخل ہونا چاہتا تھا، شناخت پو چھنے پر دہشتگرد نےسیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد مارا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے خود کش جیکٹ اور 2ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے گئے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنایا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div