Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات نے پشاور میں بارش کی پیشگوئی کردی

پشاور میں کالے بادلوں کا راج اور موسم آبرآلودہے، محکمہ موسمیات...
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020 10:02am

پشاور میں کالے بادلوں کا راج اور موسم آبرآلودہے، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاکُول میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ بالاکوٹ میں 4، پاڑاچنار میں 3، مالم جبہ، دیر، کالام اور سیدوشریف میں 2، جبکہ تیمرگرہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پشاور میں بھی رم جھم کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبےبھر میں بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی پیشگوئی کردی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div