Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

فرانس سے معافی نہیں مانگی، نہ مانگوں گی: شیریں مزاری

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ...
شائع 24 نومبر 2020 09:58am

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انہوں فرانس سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ مغرب آزادی اظہار رائے کے نام پر منافقت اور تکبر سے کام لے رہا ہے۔ فرانسیسی صدر کے بارے میں ٹویٹ پر ان کو توہین محسوس ہوتی ہے اور پیغمبر اسلام ﷺ پر ہتک آمیز حملے کو اظہار رائے کی آزادی کہا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں شیریں مزاری نے کہا کہ ’ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم آزادی اظہار رائے کا احترام کریں تو میکرون کی باری آزادی اظہار رائے کہاں چلا گیا؟ مطلب یہ ایک ستم ظریفی اور منافقت ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ مغرب کا تکبر ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نے جس ذریعے سے خبر پڑھی جب اس کے سورس نے معافی مانگ لی اور کہا کہ خبر غلط تھی تو مجھے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنی پڑی۔ مجھے فرانسیسی سفیر نے پیغام بھیجا یہ معافی مانگی ہے۔ تو میں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے جو ٹویٹ کیا اس میں فرانسیسی سفیر کا میسیج بھی لگایا۔ میں واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ نہ میں نے معافی مانگی ہے فرانس سے نہ میرا ارادہ ہے۔ معافی مانگنے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے میں نے خبر پڑھی اور اس پر اپنا تجزیہ دیا جب وہ خبر واپس ہوگئی تو میں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی تو اس پر فرانس اور دیگر کئی جگہ پر کہا جا رہا ہے کہ فرانس نے معافی قبول کر لی۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ علاقائی و عالمی امور میں وہ دفتر خارجہ سے پہلے بیان کیوں دیتی ہیں اور جس معاملے پر آپ کا بیان سامنے آ جائے اس پر دفتر خارجہ کا ردعمل کیوں نہیں آتا تو ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ’ یہ تو آپ دفتر خارجہ سے پوچھیں۔ میرا تو ایک ایمان ہے میرا ضمیر ہے۔ میں نے جواب اللہ کو دینا ہے اور جو میرے شعور میں ہوگا میں وہ کہوں گی۔ میں سمجھتی ہوں کہ اگر کوئی غلط چیز کی ہے تو یہ ہمارا فرض بنتا ہے ہمیں خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے کسی اور ملک سے، ہمیں جواب دینا چاہیے۔‘

فرانس کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر صدر سے متعلق خیالات کا اظہار نہ صرف سخت قابل تشویش بلکہ یہ صدر کے عہدے اور ہمارے لیے توہین آمیز ہیں۔‘

اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ ہم نے اپنی مذمت کے بارے میں پیرس میں موجود پاکستان کے ناظم الامور کو مطلع کر دیا ہے۔‘

فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اس بیان کی تصحیح کرے اور احترام کی بنیاد پر بات چیت کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div