Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وائٹ ہاﺅس سے نکلنے کے بعد ٹرمپ سیدھا جیل جائیں گے، پیشگوئی

جہاں ڈونلڈ "نہیں جاﺅں گا" کی رٹ لگاتے تھکتے نہیں تھے،وہیں اب...
شائع 24 نومبر 2020 10:09am

جہاں ڈونلڈ "نہیں جاﺅں گا" کی رٹ لگاتے تھکتے نہیں تھے،وہیں اب بالآخر انہیں وائٹ ہاﺅس خالی کرنا ہی پڑ گیا اور جوبائیڈن کی جیت حقیقی ٹھہری۔

ٹرمپ کے الیکشن ہارنے پر کئی ریاستوں میں جھڑپیں اور مظاہرے بھی ہوئے مگر سبھی بے سود رہے اور بالآخر ٹرمپ کو صدارت کی کرسی چھوڑنا پڑ گئی۔ مگر ٹرمپ کے وائٹ ہاﺅس کو خالی کرنے کے ساتھ ہی ایک بری خبر بھی آگئی کہ اگر وہ یہاں سے نکلے تو انہیں جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

امریکا کے مشہور ٹی وی چینل کی ہوسٹ جوئے بیہار نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس خالی کیا تو انہیں جیل میں بند کر دیا جائے گا۔ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بیہار کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاﺅس چھوڑنا ٹرمپ کے لیے بد شگونی ہے اور اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔

میزبان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور صدارت میں ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر کے میڈیا کی نظروں میں رہے اور ان کی ہر ایک بات شہ سرخیوں میں جگہ پاتی تھی۔ اب وہ سپر پاور کے صدر نہیں رہیں گے، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ امریکا کے بڑے عوام نے انہیں ووٹ دیا جیسا کہ 74 ملین لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا پھر بھی وہ ہار گئے، لیکن اب ہارنے اور وائٹ ہاﺅس سے چلے جانے کے بعد کیا دنیا بھر کا میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کو اتنی ویلیو دے گا یا نہیں۔

اس کے جواب میں بیہار نے کہا کہ یہاں اچھی بری دونوں باتیں تھیں۔ اب تک میڈیا نے جتنا بھی ٹرمپ کو کور کیا وہ اس قسم کی فضا اور رائے عامہ بنانا چاہ رہے تھے کہ 2020 کے الیکشن ڈونلڈ ٹرمپ جیت جائیں گے جو کہ ممکن نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ مگر اب اچھی بات یہ ہے کہ وہ مستقبل قریب میں جیل میں ہو سکتے ہیں۔ جیل کے سیل نمبر 11میں ”ماچو مین “کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو رہنا پڑے گا۔ اب ان کا مستقبل اتنا اچھا نہیں ہے اور ان کی سُستی اور گالف کھیلنے کا شوق انہیں 2024 کے الیکشن سے بھی دور رکھے گا۔ لہٰذا اب ٹرمپ کہیں بھی نظر نہیں آئیں گے اور گمنامی کی دنیا میں رہنے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div