Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو،سندھ ہائیکورٹ

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے خواتین سے زیادتی کے کیسز میں ملزمان کو...
شائع 24 نومبر 2020 10:29am

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے خواتین سے زیادتی کے کیسز میں ملزمان کو جلد سزا دلوانے کے کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو،امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں ہوگا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں خواتین سےزیادتی کے کیسز میں ملزمان کو جلد سزا دلوانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا ڈی این اے نمونہ حاصل کرنے سے متعلق درخواست گزار کے اعتراض کو دور کرلیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے نیا ڈرافٹ عدالت میں پیش کردیا ۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو، امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں ہوگا ، ڈی این اے کا جدید نظام رائج کریں تفتیش میں ٹیکنالوجی کا استعمال پڑھایا جائے، ہمیں دیکھنا ہے اپنے ملک کے حساب سے کتنا بہتر کرسکتے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو نئے ڈرافٹ کا جائزہ لے کر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div