Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نوازشریف،ان کےصاحبزادوں کےپاکستان آنےپرکوئی قدغن نہیں،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز...
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020 03:53pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں ۔

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏نواز شریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں ،وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے، آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟ ۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 9 کے تحت ہر پاکستانی شہری کو زندگی کا تحفظ حاصل ہے، کوئی بھی فرداور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کسی شہری کی زندگی داؤ پر نہیں لگا سکتا۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے جعلی علمبردار اپنے "مذموم"مقاصد کے حصول کیلئے آئین کی پامالی اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div