Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ کاگن اینڈکنٹری کلب کاقانون،بزنس اسٹریکچر بنانے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کی عبوری انتظامیہ کو...
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020 12:43pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کی عبوری انتظامیہ کو 3ماہ میں کلب کا قانون اور بزنس اسٹریکچر بنانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ گن اینڈ کنٹری کلب چلے گا تو ممبران کا فائدہ ہو گا، کلب کی آئندہ انتظامیہ بھی اس کی امین ہونی چاہیئے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں کلب کی مالی حیثیت منفی سے مثبت ہو گئی۔

عدالت نے عبوری انتظامیہ کو تین ماہ میں کلب کا قانون اور بزنس اسٹریکچر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں گے عبوری انتظامیہ کلب کو کیسے چلاتی ہے، کلب کا مستقل اسٹریکچر بننے تک معاملہ زیر التواء رہے گا۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی مزید سماعت 3 ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div