Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وفاقی کابینہ کی زیادتی کے مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے زیادتی کےمجرمان کی سخت سزاؤں پر ...
شائع 24 نومبر 2020 03:14pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے زیادتی کےمجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی ۔

اسلام آبادمیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلے مجوزہ مسودے پربریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے،قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے،عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہوگی، یقینی بنایا جائے گاکہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو۔

بعض وفاقی وزرا ءنے رائے دی کہ زیادتی کے مجرمان کو سر عام پھانسی کے تختے پر لٹکایا جانا چاہیئے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نور الحق قادری نے بھی پھانسی کی حمایت کی۔

قانونی ٹیم نے ریپ قانون آرڈیننس کے مسودہ پر کام مکمل کرلیا ،خواتین پولیسنگ،فاسٹ ٹریک مقدمات اور گواہوں کا تحفظ بنیادی حصہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا، متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں گے، متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفط کا خاص خیال رکھا جائے گا ،ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div