Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حکومت کو اگلی سماعت سے قبل ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو اگلی سماعت سے قبل ڈی جی سول ایوی...
شائع 24 نومبر 2020 03:15pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو اگلی سماعت سے قبل ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ قومی ایئر لائن تباہ ہو گی،2 سال گزر گئے مگر یہاں ڈی جی تعینات نہ ہوسکا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی آئی اے پائلٹ کی لائسنس معطل ہونے کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت ہمیشہ ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت نہیں کرتی مگر یہاں سوال الگ ہے ،قومی ائیر لائن تباہ ہوگئی ، 2سال گزرگئے مگریہاں ڈی جی تعینات نہ ہوسکا ۔

عدالت نے جعلی لائسنس والے پائلٹس سے متعلق پوچھا تو سیکرٹری سول ایوی ایشن نے بتایا وفاقی وزیر نے پارلیمنٹ میں 262 لائسنس جعلی ہونے کا کہا جن میں سے 50 لائسنس کیسنل اور 32 معطل ہوئے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے بتایاکہ وفاقی کابینہ نے سیکرٹری سول ایوی ایشن کو ڈی جی کا اضافی چارج دیا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت سیکرٹری سول ایوی ایشن کو ڈی جی کا اضافی چارج نہیں دے سکتی، اگر اس طرح اتنی اہم ریگولٹر ایڈہاک چلے تو وہی نتیجہ ہوگا جو ہوا ہے، قومی ایئرلائن پر بین الاقوامی ریگولٹرنے پابندی لگادی، اس کا ذمہ دارکون ہے؟ ۔

اٹارنی جنرل نے تسلیم کیا کہ سیکرٹری سول ایوی ایشن کو اضافی چارج پر کابینہ کو بتایا کہ یہ خلاف قانون ہے ،آئندہ دو تین روز میں کابینہ نئے ڈی جی سول ایوی ایشن کوتعینات کردے گی۔

چیف جسٹس نے آئندہ سماعت سے پہلے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ قومی ایئرلائن کی تباہی اورملک کی ساک کو نقصان کا کون ذمہ دارہوگا ؟ ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت امید کرتی ہے وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی تناظر میں تعیناتی کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ڈی جی سول ایوی ایشن دو تین دن میں تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اگلی سماعت سے پہلے نوٹیفکیشن جاری کر کے عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div