Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کوروناکی صورتحال:وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع

اسلام آباد:کورونا کی تشوشناک ہوتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم...
شائع 24 نومبر 2020 03:15pm

اسلام آباد:کورونا کی تشوشناک ہوتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے جبکہ وزیراعظم نے حکومتی اقدامات پرقوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کریں گے اورملک میں کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اورحکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں گے ، اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر معاملات پر غور ہو گا۔

خطاب کے دوران عمران خان ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والےقومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری بھی دی جائے گی۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں این سی او سی اور صحت و تعلیم کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div