Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جعلی اکاؤنٹس کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ملزم نامزد

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ڈپٹی...
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020 03:48pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو ملزم نامزدکردیااورسلیم مانڈوی والا کے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31 لاکھ شیئرز منجمد کر دیئے ،احتساب عدالت نے منجمد ہونے کی توثیق کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا مشکل میں آگئے، نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد سلیم مانڈوی والا کے شیئرز منجمد کردیئے۔

نیب نے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31 لاکھ شیئرز منجمد کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کی۔

نیب نے مؤقف اپنایا کہ سلیم مانڈوی والا نے بے نامی دار ملازم طارق محمود کے نام شیئرز خریدے ، 3 کروڑروپے کی رقم جعلی اکاؤنٹ اے ون انٹرنیشنل سے آئی ۔

بعدازاں احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی جبکہ نیب نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کوبھی کیس میں ملزم نامزد کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div