Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی...
شائع 24 نومبر 2020 06:39pm

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اورلاہور میں چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں سیڈ ڈویلپمنٹ اور زرعی شعبہ سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا اور ملاقات میں وزیراعلیٰ پہنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی۔

ملاقات میں ان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ سینٹر / سی پیک ٹاور میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے۔ اورپاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن معاونت کریں گے۔پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تحفظ، سہولتیں اور رعائتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط اور ٹرانسپیرنسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔صنعتی ترقی کیلئے رہنما اصولوں پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے،صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں اورصنعتی ترقی کیلئے ریگولیشن کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔

اس موقعے پر عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے،منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیاہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div