Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور: کورونا کی دوسری لہر، مختلف علاقوں میں لاک ڈاون

کورونا کی دوسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر پشاور کے مختلف علاقوں میں...
شائع 24 نومبر 2020 07:35pm

کورونا کی دوسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا اطلاق آج شام سے ہو گا ۔سمارٹ لاک ڈاﺅن شہر کے 10 علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے۔

کورونا پھیلاﺅ کے پیش نظر پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن شہر کے 10 علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے ۔

سمارٹ لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا اطلاق آج شام 6 بجے سے ہو گا۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن سٹریٹ 2 حیات آباد فیز 4 میں ہو گا ۔ اسامہ میاں سٹریٹ پشاور یونیورسٹی ، سٹریٹ ون پروفیسر کالونی زرعی یونیورسٹی میں ہوگا ۔ سٹریٹ 5 نیو شامی روڈ ، سٹریٹ 9 فیز ون حیات آباد میں بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن ہو گا ۔ سٹریٹ 2 شالیمار کالونی ورسک روڈ ، سٹریٹ 4 ایگزیکٹو لاجز ورسک روڈ میں بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن ہو گا ۔ سٹریٹ 9 فیز 6 حیات آباد میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ ہو گا ۔ سٹریٹ 12 نیو شامی روڈ میں سمارٹ لاک ڈاﺅن ہو گا ۔ سٹریٹ ون عسکری 6 ناصر باغ روڈ میں بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذہو گا ۔

سمارٹ لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں شہریوں کے آنے جانے پر پابندی ہو گی ۔

ڈی سی پشاور کے مطابق ان علاقوں میں ہر قسم کی تقریبات پر پابندی ہو گی۔ ان علاقوں میں اشیائے ضروریہ کے علاوہ تمام دکانیں بند ہو گی ۔ میڈیسن ، کریانہ ، تندور پانی سپلائی کرنے والی دکانوں کو استشنی حاصل ہو گی ۔ ان علاقوں میں مساجد میں پانچ افراد سے زائد نمازی آنے پر بھی پابندی ہو گی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div