Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

این سی سی اجلاس، کورونا، عوامی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا...
شائع 24 نومبر 2020 07:42pm

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا ۔

بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی تجاویزکے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کی منظوری دی گئی ۔ ریسٹورینٹس میں انڈورکھانوں پرپابندی ،عوامی اجتماعات پرپابندی میں سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں مساجد میں ایس او پیزکے حوالے سے علماء سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔

اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال پروزیراعظم کوبریفنگ دی گئی ۔ بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی تجاویزکے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کی منظوری دی گئی ۔

این سی سی نے ریسٹورینٹس میں انڈورکھانوں پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اجلاس میں عوامی اجتماعات پر پابندی میں سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ۔

کورونا ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کرانے اورمساجد میں ایس او پیز کے حوالے سے علماء سے مشاورت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div