Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

جنگی ہیرو ایئرمارشل دلاور حسین ریٹائرڈ انتقال کرگئے

پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ایئرمارشل دلاور حسین ریٹائرڈ اسلام آباد...
شائع 24 نومبر 2020 11:45pm

پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ایئرمارشل دلاور حسین ریٹائرڈ اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

پینسٹھ اور اکہتر کی پاک بھارت جنگ میں شاندار کارنامے کے انجام دیئے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم جنگی ہیرو کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

ایئرچیف نے کہا وہ ایک غیر معمولی فائٹر پائلٹ تھے اور ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے یاد رکھے جائیں گے۔ دلاور حسین انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے دوران پی اے ایف بیس پشاور کے انیس اسکواڈرن میں تعینات تھے۔

دشمن کو بہت زیادہ بھاری نقصان پہنچانے کے علاوہ ان کی فارمیشن نے پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ پر موجود چودہ بھارتی جنگی جہازوں کو تباہ کیا تھااس جنگ میں ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا۔