Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 5 سال بیت گئے

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 5...
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020 08:39pm

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 5 سال بیت گئے، انہوں نے 24 نومبر 2015 کو شہادت کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی شہادت کو 5 سال بیت گئے۔ انہوں نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر اُڑنے والے تربیتی جنگی جہاز میں پیدا ہونے والی خرابی کے دوران انسانی آبادی کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

قوم کی قابل فخر بیٹی نے 2011 میں فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ صنف نازک ہونے کے باوجود مریم مختیار نے جرات و بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال شاید ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے۔

18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم ملیر کینٹ کے اسکول اور کالج سے حاصل کی، 24 نومبر 2015 کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئی اور بعدازاں جنگی جہاز میں پیدا ہونے والی خرابی کی وجہ سے انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div