Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بابر اعوان

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ...
شائع 24 نومبر 2020 11:29pm

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹیلی جنس ایجنسیاں سویلین حکومت کے ماتحت ہیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

enter image description here

آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں اینکر منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی جو بائیڈن کے دور میں ممکن ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف کی واپسی کیلئے پاکستان کا کیس مضبوط ہے، ہم برطانیہ سے ڈیپوٹیشن اس لئے مانگ رہے ہیں کہ انہیں اپنی سزا پوری کرنا ہے

enter image description here

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف بغیر ثبوت کے بے نظیر کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے تھے، نواز شریف اور مودی کی آپس میں دوستی ہے۔

enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div