کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم مزید سرد ہوگیا
کراچی :شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے برستے ہی کراچی...
کراچی :شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے برستے ہی کراچی کاموسم مزید سردہوگیا،درجہ حرارت 14.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ،رات گئے ہونے والی بارش نے موسم کو مزید خوبصورت بنادیا ۔
کراچی میں ہونے والی وقفے وقفےسےموسم سرما کی پہلی بارش نے شہر قائد کا درجہ حرارت مزید گرا دیا،درجہ حرارت 14.6 ڈگری سینٹی گریڈ کو جا پہنچا، موسم سرد ہوا تو سائبرین ہواؤں نےبھی شہر قائد میں اپنا ڈیرہ جمع لیا۔
کچھ شہریوں نے اس سرد موسم کو انجوائے کیاتوکچھ لوگوں نے کراچی کی خراب سڑکوں پران میں پانی جمع ہونےکاشکوہ کیا۔
رات گئے شہرکےمختلف علاقوں میں بونداباندی توکہیں ہلکی بارش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔