پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی:پاک فوج کے 6میجرجنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی ...
شائع 25 نومبر 2020 01:40pm

راولپنڈی:پاک فوج کے 6میجرجنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پر ترقی دے دی گئی ،ترقی پانے والوں میں میجرجنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی ہیں اور 6میجرجنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کےرینک پرترقی ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجرجنرل اخترنواز ستی ،میجرجنرل سردار حسن اظہرحیات ،میجرجنرل سلمان فیاض غنی،میجرجنرل سرفراز علی اور میجرجنرل محمد علی شامل ہیں۔

میجرجنرلزمحمد علی اس وقت کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول اور میجرجنرلز آصف غفورجی اوسی اوکاڑا کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

آئندہ ماہ کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ، کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سمیت 6لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔