وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، مختلف منصوبوں پر بریفنگ

لاہور:وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے...
شائع 25 نومبر 2020 03:13pm

لاہور:وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں ملاقات کی ،جس میں وزیراعلیٰ نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کا ایوان وزیراعلیٰ میں استقبال کیا ۔

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی اورصوبے میں ترقیاتی کاموں، امن و امان کی صورتحال اور سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے روزگار سکیم، میڈیسن کارڈ، باہمت بزرگ پروگرام، سہولت بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف اقدامات کئے جائیں، عوامی ریلیف کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے، پنجاب کے مختلف اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی، مونس الہی، شافع حسین اور ان کی فیملی کے دیگر افراد بھی موجود ہوں گے۔