پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

راولپنڈی :پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے کئے گئے ہیں۔...
شائع 25 نومبر 2020 03:47pm

راولپنڈی :پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے کئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق،پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے کئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز کوکورکمانڈر لاہور ، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو کور کمانڈر بہاولپور ،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانٹ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کمانڈر آرمی اسٹرٹیجک فورس کمان تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کوانسپکٹر جنرل آرمز ، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کوانسپکر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن ، لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری لگادیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔