ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،عمران خان
وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،کورونا کی وجہ سے دنیا کی معیشت متاثرہوئی۔
عالمی اقتصادی فورم کےزیراہتمام"پاکستان اسٹرٹیجی ڈائیلاگ" کاانعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ سےبذریعہ ویڈیولنک خطاب کیا۔
خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،کورونا کی وجہ سے دنیا کی معیشت متاثرہوئی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےکوروناکوکنٹرول کرنےکےساتھ عوام کوبھوک سےبچایا، پاکستان کا80فیصدطبقہ مزدوراوردیہاڑی دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیاکےمقابلے میں ہم نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کوترجیح دی، ہم نےاقدامات کرکےمعیشت کوکورونااثرات سےبچایا، ہم نےیویہ اجرت والوں کوبھی تحفظ فراہم کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں کہ کوروناکی دوسری لہرکس حدتک جاسکتی ہے، اقتدارسنبھالاتومالیاتی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارےبڑےچیلنجزتھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں چلاگیا ہے، پاکستان میں ایکسپورٹ بہتر ہورہی ہے، درآمدات میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ کیا، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوروناکےدوران ہم نےڈیڑھ کروڑافراد کی مالی امدادکی، پاکستان مکمل لاک ڈاؤن کامتحمل نہیں ہوسکتاتھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوروناکی وجہ سےعوامی اجتماعات پر پابندی لگادی ہے، سی پیک سےپاکستان بڑی مارکیٹوں سےمنسلک ہوجائےگا،سی پیک کےذریعےریلوےکوبھی اپ گریڈ کیاجائےگا۔
وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سی پیک ممالک کےدرمیان روابط کاذریعہ ہے، سی پیک کےذریعےپاکستان ہمسایہ ممالک کےلئےمرکزبنےگا، افغانستان میں طویل وقت کےبعد امن قائم ہواہے، امریکااورطالبان کےدرمیان مذاکرات شروع ہوگئےہیں، ہم یقین رکھتےہیں کہ پرامن افغانستان خطےکیلئےفائدہ میں ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔