صدرعارف علوی کا پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت پر زور
صدرڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت پر زور...
صدرڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ فعال سیکریٹریٹ، فیصلہ سازی اور کمیٹی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
بدھ کو اسلام آباد میں سائبر Efficeient پارلیمنٹ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی ہونا چاہیئےتاکہ اس کی استعداد کار میں اضافہ ہو اور موثر قانون سازی میں مدد مل سکے۔
صدر کو پارلیمنٹ کی آٹومیشن کےلئے متعلقہ اداروں کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے متعلقہ فریقین سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن اگلے جون تک مکمل کریں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔