کوروناکی دوسری لہر:آج سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند
اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے ساتھ آج سے ملک بھر کےتمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے، جو 11جنوری سے کھلیں گے جبکہ آن لائن کلاسز 24دسمبر تک جاری رہیں گی۔
گزشتہ دنوں وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی وزیر تعلیم کے اعلان کے تحت آج سے 24 دسمبر تک تمام اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدرسے بند رہیں گے جبکہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کھلے رہیں گے،اس کے علاوہ دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
24 دسمبر تک آن لائن کلاسز ہوں گی اور اس کے بعد 10جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی جس کے بعد جنوری کے پہلے ہفتے میں صورتحال کا جائزہ لے کر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں پالیسی تبدیل کردی گئی،ہفتے میں ایک دن بچوں کو اسکول بلایا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے 28 فروری تک بند رہیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔