Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ڈسپوزایبل کپ میں چائے یا کافی پینے کے منفی اثرات

یورپی سائنس دانوں نے پلاسٹک یا کاغذ کے ڈسپوزایبل کپ میں چائے اور...
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2020 12:41pm

یورپی سائنس دانوں نے پلاسٹک یا کاغذ کے ڈسپوزایبل کپ میں چائے اور کافی پینے والوں کو خبردار کردیا ہے ۔

سائنس دانوں کا کہناہے کہ کافی یا چائے پینے سے جسم میں ہزاروں مائیکرو پلاسٹکس کے ذرات داخل ہوجاتے ہیں جس سے انسان کے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔

ڈیلی میل کے مطابق ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ صرف چند منٹ میں کاغذی کپ میں گرم مشروب اپنے ساتھ پلاسٹک کے چھوٹے ذرات کو ملا لیتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق یہ ذرات کپ کے اندرونی لائنوں سے خارج ہوتے ہیں اور پانی کے مقابل آجاتے ہیں، کاغذی کپ کو دوبارہ استعمال کرنا صحت پر برے اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔

مائیکرو پلاسٹکس کیسے خارج ہوتے ہیں؟

محققین نے گرم پانی کا سو ملی میٹر کے کاغذی کپ میں گرم پانی ڈالا، پندرہ منٹوں بعد محققین نے گرم پانی کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ اس میں اوسطاََ 25000 مائیکرو پلاسٹکس ملے ہیں ۔

پانی میں زنک، سیسہ اور کرومیم جیسی معدنیات ملی ہیں ۔ محققین کے مطابق یہ ایک ہی پلاسٹک سے آئے تھے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div