شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5روز کیلئے پرول پر رہائی منظور

لاہور:پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف اور حمزہ ...
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2020 01:10pm

لاہور:پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی5روز کیلئے پرول پر رہائی منظور کرلی،شہبازشریف اور حمزہ کو کل دوپہر 2بجے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5روز کیلئے پرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کی سفارشات پر بھیجوائی گئی سمری کی منظوری دی،شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پرول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔

کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھیجوائی تھی ۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی، عدالت نے نیب کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا ۔

ملزمان کے وکیل نے استدعا کی کہ آج کارروئی نہ کی جائے تاہم عدالت نے استدعا مسترد کردی۔

عدالت میں نیب کے 3گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں، عدالت نے شہباز شریف کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

احتساب عدالت نے قرار دیا کہ وہ چاہتی ہے کہ ملزمان کو بنیادی سہولیات دی جائیں ۔

حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ پچھلی بار جس گاڑی میں لےکر جایا گیا اس کی بریک نہ ہونے کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہو گیا مگر کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ،رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی اور سماجی فاصلے کے اصول کی دھجیاں بھی اڑائی گئیں۔