Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

تاجر تنظیموں کا کل سندھ بھر میں مارکیٹس کھولنے کا اعلان

کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں نے کل سندھ بھر میں مارکیٹس کھولنے کا...
شائع 26 نومبر 2020 06:42pm

کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں نے کل سندھ بھر میں مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ کیا کورونا 6 بجے کے بعد سڑکوں پر نکلتا ہے، کل جمعہ کو ہر حال میں دکانیں کھولیں گے اور کاروبار رات آٹھ بجے تک جاری رکھیں گے، اگر مزاحمت کی تو دھرنا دے کر بیٹھ جائیں گے۔

کراچی میں تاجر تنظیموں کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کل بروز جمعہ کاروبار کھولنے کا اعلان، کہا کہ کاروباری اوقات کار رات 8 بجے تک ہونگے، اگر زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی تو دھرنا دینگے۔

تاجروں نے کہا کہ سندھ کا قانون ملک بھر سے الگ کیوں ہے، ملک بھر میں کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے تو سندھ میں کیوں نہیں، کیا کورونا شام 6 بجے کے بعد ہی نکلتا ہے۔

تاجروں نے مطالبہ کیا ہے شادی ہالز کو بھی رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے، تاجروں نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس اور تاجروں کا لڑانا چاہتی ہے، آئی جی سندھ نوٹس لیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div