چوہدری پرویز الٰہی کی کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات
ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے کینڈین ہائی کمشنر محترمہ وینڈی گلمورنے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے انکی رہائشگاہ پر کینڈین ہائی کمشنر محترمہ وینڈی گلمور نے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پرچوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی کینیڈا کی ترقی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کو فروغ دینے کےلئے رابطہ عوام مہم کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفریحی مقامات اور میرج ہال بند کر دئیے گئے ہیں۔
اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا صحت اور تعلیم کے شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے جبکہ رابطہ عوام مہم کو مزید بڑھانے کا بہترین ذریعہ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔