کابینہ توانائی کمیٹی: آئی پی پیزکے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی توثیق

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے آئی پی پیزکے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی...
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2020 08:21pm

کابینہ کی توانائی کمیٹی نے آئی پی پیزکے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی توثیق کردی ہے ۔کمیٹی نے گھریلو اور صنعتی شعبے کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی میں ترجیح دی جائے۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت کابینہ توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم ڈویژن کی کمیٹی کو سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی کو سردیوں میں گیس طلب و رسد پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صنعتی شعبے کو سردیوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق پاور ڈویژن آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے ایم او یوز کی بنیاد پر مذاکرات جاری رکھے گا۔

کمیٹی نے کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے گیس چوری روکنے کےلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ گھریلو اور کمرشل شعبے کی گیس چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔