توشہ خانہ ریفرنس: گواہ بیان مکمل کرانے کےلئے 2دسمبر کو دوبارہ طلب

توشہ خانہ ریفرنس میں43گواہوں کی فہرست میں سے تیسرے گواہ کابینہ...
شائع 26 نومبر 2020 07:51pm

توشہ خانہ ریفرنس میں43گواہوں کی فہرست میں سے تیسرے گواہ کابینہ ڈویژن کےزبیر صدیقی نے بیان قلمبند کرایا جو مکمل نہ ہو سکا۔احتساب عدالت نے گواہ کو بیان مکمل کرانے کے لئے 2 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی ۔ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثناکی درخواست منظور کی گئی۔کابینہ ڈویژن کے زبیر صدیقی نے بطورگواہ بیان قلمبند کرایا۔

وکلاصفائی نےسماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی تو نیب پراسیکیوٹر نے کہا عدالتی وقت ختم ہونے تک شام چار بجےتک سماعت کی جائے۔اگر ملزم کے وکیل کو جانے کی جلدی ہے تو ملزمان کو طلب کر لیا جائے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں43 گواہوں میں سے 2 بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کا نام بھی نیب کے گواہان میں شامل ہے۔

آصف علی زرداری کےخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے 4مقدمات میں گواہان کی کل تعداد 205 ہو گئی۔پارک لین ریفرنس میں 61،میگا منی لانڈرنگ میں 71، توشہ خانہ میں 43 جبکہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی میں 30 گواہان پیش کیے جائیں گے۔