علی ظفر کے نئے سندھی گیت "الّے" نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کے نئے سندھی گیت...
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کے نئے سندھی گیت "الّے" نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے اپنا گیت "الّے" ریلیز کردیا ہے اور اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
علی ظفر کے ساتھ بلوچی گیت "لیلا او لیلا" میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے "الّے" میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
علی ظفر نے اس گیت کو سندھی بہنوں بھائیوں کیلئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا یہ گیت اجرک بنانے والے اُن ہنر مندوں کا قرض بے باک کرنے کیلئے بھی ہے جنہوں نے سندھی تہذیب کو پوری دنیا میں روشناس کرایا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔