Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 54 ہلاکتیں، 3,113 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 27 نومبر 2020 10:36am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 54افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7,897ہوگئی جبکہ مزید3,113 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد389,311ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,113نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ89ہزار311ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ68ہزار 783ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ17ہزار 160افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں46ہزار281،اسلام آباد میں28ہزار980،بلوچستان میں17ہزار008 ،گلگت بلتستان میں4598اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے6501کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید54مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد7897 ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2885افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2945،خیبرپختونخوا میں 1346،اسلام آباد میں305،بلوچستان میں165اور گلگت بلتستان میں 96اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث155 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ45ہزار533 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,112مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,489افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ35ہزار881مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران43ہزار214کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3113افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 53لاکھ86ہزار916افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div