کراچی میں سائبیرین ہواؤں نے سردی میں مزید اضافہ کردیا

کراچی :شہر قائدمیں یخ بستہ ہواؤ ں نے ڈیرے جمع لئے ،کراچی میں چلنے...
شائع 27 نومبر 2020 10:58am

کراچی :شہر قائدمیں یخ بستہ ہواؤ ں نے ڈیرے جمع لئے ،کراچی میں چلنے والی سائبیرین ہواؤں نے سردی میں مزید اضافہ کردیا، شہریوں نے موسم سرد ہوتے ہی گرم کپڑے نکال لئے۔

شہر قائد میں بھی سائبیریا کی ہوائیں چلنےلگیں ،سرد موسم میں مزید اضافہ ہوگیا،شہریوں نےیخ بستہ ہواؤں کے چلتے ہی گرم کپڑے نکال لئے،کراچی کی کڑکڑاتی ہوئی سردی نے موسم کو مزید سہانا کردیا۔

شہری بھی شہر قائد کی سرد ہواؤں کو خوب انجوئے کر رہے ہیں جبکہ موسم سرد ہونے کے باعث شہر قائد کا درجہ حرارت بھی گرگیا۔

صبح سویرے چلنے والی سائر ہین ہواؤں نے شہر قائد کے موسم کو مزید خوبصورت بنادیا۔