کورونا کے بڑھتے کیسز:کراچی کے 5 اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی کے 5 اضلاع میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ،حکومت سندھ نے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم دیا توضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ۔
کراچی میں اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری ہے، پانچوں اضلاع کے متعددعلاقے سیل کےک جاچکے ہیں، سب سے زیادہ کورونا کیسز ضلع وسطی سے رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی کی104گلیاں اب تک سیل کی جاچکی ہیں۔
ضلع جنوبی میں باتھ آئی لینڈ کی2گلیاں اور کلفٹن کی8گلیوں کو سیل کیا گیا، ضلع غربی میں سرجانی اور گلشن معمار کے 2علاقے سیل ہو چکے ہیں۔
ضلع شرقی گلشن اقبال سمیت چودہ علاقوں کی مخصوص گلیاں بھی سیل ہیں، وسطی میں فیڈرل بی ایریا گلبرگ کے 10بلاکس اور نارتھ ناظم آباد زون کے سات بلاکس کے کئی علاقے شامل ہیں۔
ناظم آباد زون کی فردوس کالونی کی 4گلیاں،ناظم آبادنمبر4کی6گلیاں،ناظم آبادنمبرایک کی 4گلیا ں اورناظم آباد نمبر 3کی3گلیاں سیل ہیں۔
نیوکراچی سیکٹرالیون اےمیں 5،سیکٹرالیون بی میں 3،سیکٹرالیون ای میں 3اورسیکٹر5سی ون کی بھی 3گلیوں کو قناتیں لگاکر سیل کردیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت ان علاقوں میں آنے اور جانے والے افراد پر ماسک پہننا لازمی ہوگا ، لوگوں کی نقل و حرکت کو سختی سے محدود رکھا جا رہا ہے ۔
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں پرچون کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں مخصوص اوقات میں کھولنے کی اجازت ہے جبکہ کسی قسم کے کھانے کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت نہیں ہوگی ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔