شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کانوٹیفکیشن جاری
لاہور: پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی کی منظوری دی تھی جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کیلئے پرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج دوپہر 2 بجے سے یکم دسمبر دوپہر 2 بجے تک پرول پر رہائی کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جس پر کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔