مٹن، بیف سمیت 11 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں
مٹن ، بیف، تازہ دودھ سمیت 11 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں ،ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق چاول،گھی ،چائے ، نمک ،مرچ سمیت 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطً فی کلو قیمت میں 4 روپے 73 پیسے کمی ہوئی ۔ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 44 پیسے کمی ہوئی ہے ۔ دال مسور،دال مونگ اور آلو کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ مٹن ، بیف، تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ، انڈے کی فی درجن اوسط قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہوا ۔ کیلے،انڈوں ،لہسن ،گوشت سمیت 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کےدوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ،ایک ہفتے کے دوران منہگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔