Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اپوزیشن کو این آراو نہیں ملے گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی...
شائع 27 نومبر 2020 07:28pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، پی ڈی ایم کوموجودہ حالات میں جلسے بند کردینے چاہییں، اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے، این آر او نہیں ملے گا ۔ وزیراعظم نے ایک بار پھرواضح کیا فلسطین معاملے پر پالیسی واضح ہے کوئی ابہام میں نہ رہے، قائداعظم کے وژن کے مطابق اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اورحکومتی ترجمانوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی، کورونا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا پی ڈی ایم کو موجودہ حالات میں جلسے بند کردینے چاہییں، انہیں صرف اپنا خیال ہے لوگوں کی فکر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا خطرناک حد تک پھیل رہا ہے احتیاط ضروری ہے، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے۔وزیراعظم کا کہنا تھا جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر واضح کیا فلسطین معاملے پر پالیسی واضح ہے کوئی ابہام میں نہ رہے، قائداعظم کے وژن کے مطابق اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر 68 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div