کورونا عالمی چیلنج قرار

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کورونا وائرس کسی ایک...
شائع 27 نومبر 2020 11:13pm

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کورونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا غیر منطقی اور افسوسناک ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن کے منفی کردار کو تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد نہیں رکھا جائے گا۔ جبکہ پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کر رہی ہے۔

وزیر اعلی نے تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے لئے مزید سینٹرز کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور میں بننے والے سینٹرز کو جلد فعال کردیا جائے گا جبکہ دیگر شہروں میں بھی سینٹرز بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے انسداد پولیو مہم کے تحت بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا اور کہا کہ 30 نومبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ مہم میں دو کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے سپورٹس ایسوسی ایشن کو سالانہ گرانٹس جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔