بختاور بھٹو کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر آگئیں
کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی...
کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی ہوگئی۔ بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب ہوئی جس میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔
تقریب میں کورونا کا شکار پیپلرپارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
منگنی کی تصاویر منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور نامور شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ذیل میں منگنی کی تصاویر ملاحظہ کریں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔