Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آج نیوز کی اپیل۔۔۔اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے

** کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ خدا ...
شائع 28 نومبر 2020 08:27am

** کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ خدا کے واسطے احتیاط کیجئے۔ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے۔**

صورتحال بگڑتی جارہی ہے، وائرس کے پھیلاؤ کی شرح سات اعشاریہ دو تک پہنچ چکی ہے۔ صوبوں میں سندھ کی حالت سب سے خراب ہے جبکہ شہروں میں پشاور سب سے زیادہ متاثر ہے۔ جہاں کورونا پھیلاؤ کی شرح 19.65 فیصد ہے۔

کراچی دوسرا اور حیدرآباد تیسرا متاثرہ ترین شہر بن چکا ہے۔

اگر آج ہم نے ایس او پیز کو فالو نہیں کیا، سنجیدگی سے احتیاط نہ برتی تو پھر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ناگزیر ہوجائے گا۔

دوسرے نمبر پر متاثرہ ترین شہر میں کورونا کی رفتار 17.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا تیسرا شہر ہے، جہاں شرح 16.32 فیصد تک پہنچ گئی۔

راولپنڈی، اسلام آباد، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مہلک مرض پھیلتا ہی جارہا ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثر 2 ہزار 112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

عوام سنجیدہ ہوجائیں اس سے پہلے وائرس بےقابو ہوجائے اور ملک میں پھر مکمل لاک ڈاؤن ناگزیر ہوجائے۔

ہمیں ایس او پیز کو اپنانا ہوگا۔ ہر شہری کو اپنا فرض نبھانا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div