Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نواز شریف کے اشتہارات چسپاں کرنے والے ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے افسران عدالت طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے اشتہارات چسپاں کرنے والے...
شائع 28 نومبر 2020 12:19pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے اشتہارات چسپاں کرنے والے ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے افسران کو دو دسمبر کو طلب کر لیا، ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن کیانی نے حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت نے اشتہار چسپاں کرنے والے ایف آئی اے افسران 2 دسمبر کو طلب کرلیا، جبکہ اشتہار برطانیہ بھیجنے والا وزارت خارجہ کا افسر بھی طلب کرلیا گیا۔

عدالت کے مطابق نوازشریف کے اشتہارات اخبارات میں شائع کیے گئے، نواز شریف کی رہائش، اہم مقامات پر اشتہار چسپاں کیا گیا، نوازشریف نے لندن میں طلبی اشتہار وصول کیا۔

اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ گواہوں کے بیانات کے بعد ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div