Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن قرار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں...
شائع 28 نومبر 2020 07:46pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے۔ پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔ منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے کورونا کی حالیہ وباء پربھی قابو پائیں گے- ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیا-

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن محض اپنی سیاست چمکانے کیلئے بیان بازی کر رہی ہے- دکھی انسانیت کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے-

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے- حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div