بلاول بھٹو کی حکومت پر تنقید
کورونا سے متاثر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں ...
کورونا سے متاثر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ میں رہتے ہوئے حکومت پر تیر برسانے میں مصروف ہیں۔
بلاول نے اہم بیان جاری کردیا اور کہا ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے، دھمکی دی کہ اگر جیالوں کو کوئی بھی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن کا سوچے بھی نہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو جلتی پر تیل کے مترادف ہوگا، پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر کیاگیاتویہ جلتی پر تیل کےمترادف ہوگا،پیپلزپارٹی اپنایوم تاسیس ہرحال میں ملتان میں منائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔