Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملتان:پی ڈی ایم جلسہ،علی قاسم گیلانی سمیت متعدد کارکنان زیر حراست

ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) جلسے کو روکنے...
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2020 10:38am

ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) جلسے کو روکنے کیلئے رات گئے پولیس پارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ قلعہ کاہنہ قاسم باغ کو جانےوالے تمام راستوں کو پھر سے کنٹینرز لگا کر بندکردیا گیااورجلسہ گاہ کو پھر سے خالی کرادیا گیا۔

پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا یا نہیں ، ملتان میں ضلعی پولیس اور پی ڈی ایم کارکنان کی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملتان میں پی ڈی ایم جلسہ کیلئے کارکنوں کی تیاریاں جاری تھیں،استقبالیہ کیمپ لگائے جارہے تھےکہ کنٹینر ز کو ہٹانے کیلئے کارکن کرین لے آئے،جس کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور کریک ڈاؤن کیا گیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت متعدد کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

علی قاسم گیلانی کو 3ایم پی او کے تحت 30روز کیلئے نظربند کردیا گیا ،قلعہ کہنہ قاسم باغ سے سارا سامان نکال دیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

قلعہ کاہنہ قاسم باغ سے ملحقہ گھنٹہ گھر چوک کا بازار بھی ضلعی انتظامیہ کیجانب سے بند کرادیا گیا ہےجبکہ جلسہ گاہ کو جانے والے تمام راستوں کو پولیس نے کنیٹرز لگاکر بند کررکھا ہے۔

کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

علی قاسم گیلانی کے بھائی ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کو بھی پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیامگر علی حیدر گیلانی کو تعارف کروانے پر چھوڑ دیا گیا۔

جس کے بعد علی حیدر گیلانی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے،جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں،اگر کارکنوں کو 12 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے ٹو ئٹر پیغام کے ذریعے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا چکی ہے،چاہے کچھ ہو جائے ملتان میں پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کی میزبانی کرے گی اورآصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کریں گی۔

دوسری جانب جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے پی ڈی ایم کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے،جس میں پی ڈی ایم جلسہ کے مقام اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div