Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سےمزید43 ہلاکتیں،2,829 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2020 03:01pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 43افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7,985ہوگئی جبکہ مزید2,829نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد395,185ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,829نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ95ہزار185ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ71ہزار 595ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ18ہزار 511افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں46ہزار877،اسلام آباد میں29ہزار782،بلوچستان میں17ہزار101 ،گلگت بلتستان میں4637اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے6682کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید43مریض جاں بحق ہوئےجس کے بعد اموات کی تعداد7985 ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2911افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2979،خیبرپختونخوا میں 1359،اسلام آباد میں309،بلوچستان میں166اور گلگت بلتستان میں 97اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث164 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ47ہزار390 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,186مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,257افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ39ہزار810مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار369کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2829افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 54لاکھ75ہزار508افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div