Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بچوں کو گھر سے بے دخل کرنے کا حق والدین کو دینے کی تجویز منظور

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بچوں کو گھر سے بے دخل کرنے کا حق...
شائع 29 نومبر 2020 11:26am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بچوں کو گھر سے بے دخل کرنے کا حق والدین کو دینے کی تجویز منظور کرتے ہوئے فوری آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی، جس میں بچوں کو گھر سے بے دخل کرنے کا حق والدین کو دینے کا آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ آرڈیننس میں 3چیزوں پر توجہ دی جانی چاہیئے، اگر مکانات بچوں کے زیر ملکیت ہیں تو بچوں کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جا سکے۔

اگر مکانات والدین کی ملکیت ہیں تو والدین کو یہ حق حاصل ہونا چاہیئے کہ وہ بچوں اور ان کی شریک حیات کو آسان طریقہ کار یعنی پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی مداخلت کے ذریعے 10 دن کے اندر اندر بے دخل کر سکیں اور اگر مکانات والدین یا دادا کے فنڈ سے تعمیر کئے گئے تھے اور بچوں کے نام تھے تو والدین کو ان کی زندگی تک کچھ سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزارت قانون نے اس سلسلے میں آرڈیننس جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس میں بچوں کے ساتھ رہنے والے والدین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہےکہ آرڈیننس کے تحت والدین بچوں اور ان کے شریک حیات کو گھر سے بے دخل کر سکیں گے، ان والدین کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا جو اپنے بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div