Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عثمان بزدار کی پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی مؤثر ترین مہم چلانے کی ہدایت

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں انسداد پولیو...
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2020 11:49am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں انسداد پولیو کی مؤثر ترین مہم چلانے کی ہدایت کردی اور مزید 2 ہزار ویکسینیٹرز کو بھرتی کرنے کا حکم دےدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا خصوصی اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں انسداد پولیو کی مؤثر ترین مہم چلانے کی ہدایت کی اور کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور پر انسداد پولیو مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیو نیشنل چیلنج ہے،جس پر ہر صورت قابو پانا ہے، مہم کے دوران اعداد و شمار میں گڑبڑ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پولیو ویکسنیشن کو مؤثر بنانے کیلئے مزید 2 ہزار ویکسینیٹرز بھرتی کئے جائیں گے،پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انسداد پولیو کی مہم کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3500 مائیکرو پلان تیار کئے گئے ہیں،اڑھائی لاکھ سے زیادہ افسر اور اہلکار انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں،انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام بھی دئیے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div