Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 3 دسمبر کو بلا لیا

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا...
شائع 29 نومبر 2020 12:50pm

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 3 دسمبر کو بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 3 دسمبر کو بلا لیا، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز کیلئے نامزد ناموں پر غور ہو گا جبکہ معروف قانون دان بابر ستار اور طارق جہانگیری کے نام زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے وکلاء کے ناموں کا جائزہ لینے اور ساکھ جانچنے کیلئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، جسٹس عمر عطاء بندیال 4 رکنی ذیلی کمیٹی کی صدارت کر رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div