Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ملک میں کورونا کیسز مثبت آنےکی شرح7.01فیصد ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا...
شائع 29 نومبر 2020 02:35pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.01فیصد ریکارڈ کی گئی، میرپور میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24 اعشاریہ 85 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے اجلاس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 01 فیصد ہے، شہروں کی بات کی جائے تو پہلے نمبر پر میر پور، حیدرآباد دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسز کی شرح 22 اعشاریہ 18 فیصد ہے، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18 اعشاریہ 96 فیصد ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 16 اعشاریہ 58، فیصد، سندھ میں 15 اعشاریہ 31 فیصد ، بلوچستان 9 اعشاریہ 12، گلگت بلتستان 5 اعشاریہ 56، اسلام آباد 5 اعشاریہ 30، خیبرپختونخواہ 5 اعشاریہ 31 اور پنجاب میں کورنا مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2186 کورنا مریض تشویشناک حالت میں ہیں اور اس صورتحال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div