Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کبھی جمہوری جدوجہد سےنہیں گزری، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے...
شائع 29 نومبر 2020 03:44pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کبھی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری،ہماری سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلا ت کو سمجھنے سے قاصر ہے، ان کا واحد مقصد اپنے خاندانوں کی لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو بچانا ہے،این آر او حاصل کرنے کلئے یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، لیکن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی قیادت نے عام شہریوں کی بہتری کلئے کسی بھی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا، اپنے خاندانوں کیلئے لوٹی دولت بچانا ان کا واحد مایوس کن مقصد ہے، ان “قائدین” کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا واحد مقصد اپنے خاندانوں کی لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو بچانا ہے، انہوں نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا، اپوزیشن کے نام نہاد “لیڈرز” بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، ان کو یہ منصب بھی ورثے میں ملا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے غریب لوگوں کے روزگار اور معیشت کو تباہی سے بچانے کلئےڑ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا تو ان لیڈرز نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا، کورونا کی نئی لہر میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کرنا چاہتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں این آر او کلئے ہم پر دباؤ ڈالنے کا یہ آخری موقع ہے لیکن یہ این آر او حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div